• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کی مہتاب خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اوصاف گروپ آف پبلی کیشنز کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کی بڑی ہمشیرہ اور گروپ ایڈیٹر محسن بلال خان کی پھوپھی کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین انکے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین