• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض عدم ادائیگی کیس، نواز شریف کے چچا زاد بھائیوں کے وارنٹ جاری

لاہور (اے پی پی)لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بینکوں سے قرضہ لیکر واپس نہ کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع سمیت چھ افراد کے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزنوں کےخلاف بینکوں کے قرض واپس نہ کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

تازہ ترین