• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کرے گا

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی، آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا۔ غیرملکیوں کی سیکورٹی کیلئے غیرقانونی طریقے سے73سیکورٹی گاڑیاں خریدی گئیں، نوازشریف نے سارک کانفرنس کے شرکاکیلئے بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کرائی تھیں، جسکے بعد بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نوازکے زیر استعمال رہیں۔ نوازشریف کے غیرقانونی اقدام سے ایک ارب 95 کروڑ کا نقصان پہنچا، ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیوروآفتاب سلطان بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز،فوادحسن فواد ودیگربھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال پہلے ہی نواز شریف کیخلاف بلٹ پروف گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

تازہ ترین