• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن کا گیس نرخوں میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) نے مالی سال 2020-21 کے لئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے لئے گیس کی قیمت میں 78.95 روپے اضافے سے 743.25 فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھاکر 822.25 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اوگرا معیشت میں دیگر اسٹیک ہولڈر خصوصاً اپٹما (سندھ اور بلوچستان چیپٹر) کی جانب سے پٹیشن کی شدید مخالفت کے درمیان سماعت پیر کو کرے گا۔ 

سوئی سدرن نے 2020-21 کے لئے اپنی تخمینہ شدہ محصول کی ضرورت (RERR) کے تحت گیس کی مقررہ قیمت پر نظرثانی کی استدعا یہ دلیل دیتے ہوئے کی ہے کہ وہ محصول میں 28.242 ارب روپے کے خسارے کا سامنا کر رہا ہے۔ 

گیس کمپنی نے اس حقیقت کو جانتے ہوئے آر ایل این جی کے کاروبار میں بھی ہونے والے نقصان کو شامل کیا ہے کہ آر ایل این جی کے کاروبار پر باڑ لگ گئی (محفوظ کردیا گیا) ہے اور اسے درخواست کا حصہ نہیں بننا چاہئے اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آر ایل این جی ایک پٹرولیم مصنوعات ہے نا کہ گیس۔ 

پٹیشن میں گیس کمپنی نے قدرتی گیس کے کاروبار میں 22.741 ارب روپے اور آر ایل این جی کے کاروبار میں 5.241 ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا ہے۔ 

کمپنی صارفین کو ان کی تقسیم میں RLNG اور قدرتی گیس میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لئےہر ایک کو UFG کی حیثیت سے 9.4 ارب روپے شامل کرنے کی بھی خواہاں ہے۔ 

گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گیس کمپنی کو50.983 ارب روپے کا خسارہ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے جو مالی سال 2017-18 تک قابل وصول ہیں۔

تازہ ترین