• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، کامران بنگش

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا پی ڈی ایم کے آج پشاور میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔

کامران بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

ترجمان کے پی کے کے مطابق جلسہ منتظمین، کارکنان اور قیادت سے بھی حفاظتی انتظامات کا کہہ دیا ہے، اُمید رکھتے ہیں کہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے تھریٹ الرٹ جاری ہوئی ہے، پی ڈی ایم کے جلسے کے منتظمین کو اس تھریٹ الرٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں، پشاور کے چاروں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ہم کسی کو ڈرانا نہیں چاہتے، کورونا وائرس اور سیکورٹی تھریٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا ہے کہ حساس اداروں نے صبح ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی ہے، جس کے بعد جلسے کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔

کامران بنگش کا کورونا وائرس سے متعلق یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ہے۔

تازہ ترین