• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار سے تحریک طالبان پاکستان کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

گلشن معمار سے تحریک طالبان پاکستان کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار سے تحریک طالبان پاکستان کے 3انتہائی مطلوب دہشت گردوں یاسین عرف ابو حنظلہ عرف قاری، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمد خالد عرف منصور عرف عمر کو گرفتار کرگیا، ترجمان رینجرز کے مطابق 2دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے اور عنقریب کراچی میں تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے ملزمان کا تعلق " ٹی ٹی پی"کمانڈر قاری سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کراچی میں اہم تنصیبات میں قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ، امریکن قونصلیٹ اور پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ریکی اور ویڈیو بنا کر قاری سعد بلال اور موسیٰ کو بذریعہ ٹیلی گرام بھیج چکا ہے۔

تازہ ترین