• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا

لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔ رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ڈاکٹرز نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی۔ اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا پہلا کورونا ٹیسٹ 9 نومبر کو کیا گیا جو مثبت آیا تھا۔

تازہ ترین