پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پشاور جلسہ کے سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے پشاور سمیت بین الاضلاعی شاہراہوں اور جلسہ گاہ کے اطراف میں راستوں کی بندش کی وجہ سے کئی مقامات پر بدترین ٹریفک جام سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز میں پی ڈی ایم جلسہ کے پیش نظر انتظامیہ نے زکوڑی پل اور پتنگ چوک کے مقامات پر رنگ روڈ کوکنٹینرز رکھ کرٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔