• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے معاہدہ سےرو گردانی کی تو خودفیصلہ کریں گے،حافظ سعد رضوی

لاہور(نمائندہ جنگ) حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ سےرو گردانی کی تو خودفیصلہ کریں گے۔ امیر بنا نہیں بنادیاگیا، اللّٰہ مجھے بھاری ذمہ داری نبھانے کی طاقت دے۔

تحریک لبیک کے نومنتخب امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی میں ہماری مجلس شوریٰ کے تین ممبران کے ساتھ معاہدہ کیاتھا اگر حکومت کوئی رو گردانی کرتی ہے تو ہم قبل ازوقت مجلس شوریٰ کا اجلاس بلا کر خود فیصلہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے والد کی قبر پر حاضری کے بعد کیا۔

انھوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پوری امت کا غم ہے، انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کی بات کی، کا مسئلہ ہو، فلسطین کی بات ہو یا کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا تو ایک انسان تڑپ اٹھتا تھا، وہ انسان خادم حسین رضوی تھا۔

میں امیر بنا نہیں بنادیاگیاہوں، اللّٰہ مجھے بھاری ذمہ داری نبھانے کی طاقت دے۔

پاکستان کا مطلب کیا ہمارا دستور ہے جس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

قائد تحریک کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ناموس رسالتﷺ پر پہرہ دیا جائیگا۔

 قوم و ملت پر مشکل وقت میں تحریک ساتھ کھڑی ہو گی، علامہ خادم رضوی مرحوم کی رسم چہلم تین جنوری کو ادا کی جائیگی۔

تازہ ترین