• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس کی فی من قیمت میں 300 سے 400 روپےکا اضافہ

ایک ہفتے میں ایک من روئی کی قیمت میں 300 سے 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے اور اس وقت پاکستان میں روئی کی قیمت 9 ہزار 700 فی من ہے۔

احسان الحق کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا اور نیویارک کاٹن میں تیزی کے سبب روئی کی قیمت بڑھنے کا رجحان ہے جبکہ تین دہائیوں بعد ٹیکسٹائل ملز مکمل طور پر فعال ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آڈرز پورے کرنے کے لیے بیشتر ملز نئی مشینری لگا کر پیداواری صلاحیت بڑھا رہی ہیں۔

تازہ ترین