• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا خدشہ

رواں سیزن پاکستان میں کپاس کی پیداوار 30 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کے خدشات ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق رواں کاٹن ایئر میں کپا س کی پیداوار 65 لاکھ بیلز کے لگ بھگ رہنے کے امکانات ہیں، پاکستان میں 30 برسوں میں یہ کاٹن کی کم ترین پیداوار ہے۔


احسان الحق نے بتایا کہ اس کمی کی اہم وجوہات میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پیداوار کم ہونے کی وجہ سے روئی کی قیمتیں گزشتہ 10 سالوں میں بلند ترین 10 ہزار 500 روپے فی من ہے۔

تازہ ترین