• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز و حمزہ کی پیرول پر رہائی کے لیے حکومت کا مشاورتی اجلاس


شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر غور کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن نے دو ہفتے کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے۔


محکمہ داخلہ کے حکام وزیراعلیٰ پنجاب کو پیرول رولز پر بریف کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب پیرول پر رہائی سے متعلق حتمی فیصلہ دیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ حکومتی مظالم کے باعث پوری شریف فیملی اس وقت بکھری ہوئی ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 ہفتے کے پیرول پر رہا کرے، اس کم عرصے کا پیرول ہمیں قبول نہیں ہے۔

تازہ ترین