لاہور (جنگ نیوز)حکومت پنجاب نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جنازے اور تدفین میں شرکت کیلئے پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ پیرول پررہائی ان کا قانونی و اخلاقی حق ہے ، دکھ کی گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز پیرول پر رہائی کے بعدنماز جنازہ اور تدفین میں شریک ہونگے۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جنازے اور تدفین کی رسومات میں شرکت کیلئے انہیں پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔