امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کراچی میں سرکلر ریلوے چلا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی، 11 سو ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج کہاں گیا؟
انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے تحت عوامی مسائل پر ادارہ نورحق میں بیٹھک میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عدالت عوام کے مسائل سن کر کے الیکٹرک کے حوالے سے فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایک بار پھر شناختی کارڈ کے مسائل سے دوچار ہیں، ان مسائل کے حل کے لیے ٹاؤن کی بنیاد پر میگا سینٹر بنائے جائیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کے نوجوان بے روزگاری کا بھی شکار ہیں۔