• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس، بھارتی سنگھ اور شوہر کی درخواست ضمانت منظور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات سے متعلق کیس میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لماچیا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔این سی بی کی جانب سے منشیات قبضے میں لینے اور استعمال سے متعلق کیس میں انہیں گرفتار کرنے کے بعد 4 دسمبر تک جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا تھا۔جس کے بعد دونوں کے وکیل ایاز خالد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی اور گزشتہ روزاین ڈی پی ایس عدالت نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی ضمانت منظور کرلی۔این سی بی کی جانب سے اندھیری ویسٹ میں کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارنے اور مبینہ طور پر 86.50 گرام چرس برآمد ہونے کے بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا۔منشیات قبضے میں لینے کے بعد دونوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ اور گرفتاری عمل میں آئی تھی۔دوسری جانب ہرش لمباچیا نے این سی بی کو بتایا کہ وہ صرف ذاتی استعمال کے لیے منشیات خریدتے تھے۔این سی بی کے ایک تفتیشی عہدیدار سمیر وانکھیڈے نے بتایا تھا کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو منشیات رکھنے سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب بھارتی سنگھ کا نام ایک منشیات اسمگلر سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آیا ہے اور ان کے گھر کے چھاپے کے دوران ʼکچھ مقدار میں چرسʼ برآمد ہوئی۔این سی بی نے ممبئی میں دیگر 2 مقامات پر بھی چھاپے مارے۔بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا بھارت کی نامور ٹی وی شخصیات ہیں جو پروگرامز پروڈیوس کرنے یا ان کی میزبانی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

تازہ ترین