• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او کے متلاشی شہر شہر پھر رہے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر پھر رہے ہیں۔ ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کے لئے خطرہ ہیں لیکن سیاسی مفاد پرستوں کو اس کی کوئی پروا اور احساس نہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ‏گلگت بلتستان انتخابات میں شکست اور پشاور کےناکام جلسے کے بعد انہیں اپنی سیاسی اور اخلاقی حیثیت کا اندازہ ہو جاناچاہیے۔ کل پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابلِ دید تھی۔

تازہ ترین