• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین و قلعہ عبداللہ کے کلاس فور ملازمین کی لسٹ جاری کی جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنر ل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال اعوان،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،صدر تحصیل نا نا صاحب،شاہ مسعود کاکڑ،صدر تحصیل کاریزات،عطاء اللہ،صدر تحصیل بوستان ملک اختر،آصف حریفال،شہباز خان،الحاج خدائیداد ترین،رازق لالا،محمد دین کاکڑ،دین محمد،نصیب اللہ،سلیم پپو،نظام خان اورصادق آغا نے بیان میں وزیرتعلیم اورسیکرٹری تعلیم اسکولز سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ میں کلاس فور کے ٹیسٹ انٹر ویو کو ہوئے کافی عرصہ گزر گیا مگربھی تک ان کی لسٹ جاری نہ ہوسکی جس سے امیدواروں میں بے چینی پائی جاتی ہیں لہٰذا اس جانب فوری توجہ دی جائے۔
تازہ ترین