آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عائزہ خان کی عوام کو فیس ماسک پہننے کی تلقین

پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے عوام کو فیس ماسک استعمال کرنے کی تلقین کی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسے میں عائزہ خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں، انہوں نے عوام سے فیس ماسک پہننے کا کہا ہے۔


اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے خود بھی فیس ماسک پہن کر دلکش اور خوشگوار موڈ میں اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بھی ماسک پہننے کو کہا۔

تصویر کے ساتھ پیغام میں عائزہ خان نے لکھا کہ ماسک پہننا ہی احتیاط ہے، ایسا کر کے لوگ ہیرو بنیں۔

عائزہ خان کی تصویر کو مداحوں نے بےحد پسند کیا اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید