• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے بند کرنے پر اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں: سعید غنی


سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہناہےکہ ضرورت پڑی تو تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ کرسکتےہیں۔

یہ بات وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے اپنے حالات ہیں، کوئی مشکل پیش آئی تو اسکول بند کرنے کے بارے میں اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو میں یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق سےضد کا تاثر نہیں دینا چاہتے، جو بھی فیصلہ ہوا نیک نیتی سے کریں گے۔

تازہ ترین