آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قومی اسکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ  اسکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گیا، اسکواڈ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن میں رہے گا۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی اسکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی اسکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ:

بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید