• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا افغانستان کیلئے 1.2 ارب یورو امداد کا اعلان

یورپی یونین نے افغانستان کیلئے 1.2ارب یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔ یورپین یونین کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ، فن لینڈ اور افغانستان کے تعاون سے جنیوا میں منعقد ہونے والی افغانستان کانفرنس 2020 میں کیا گیا۔

 کورونا وائرس کے باعث آن لائن منعقد ہونے والے اس اجلاس میں یورپین یونین کی نمائندگی یورپین کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری (انٹرنیشنل پارٹنر شپس) جوٹا ارپیلینین نے کی۔


انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے مالی امداد کا یہ اعلان اس بات کا اظہار ہے کہ ایک پر امن، جمہوری، خود مختار اور خوشحال افغانستان ہمارے لئے کتنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد آئندہ 4 سال کیلئے ہے۔ جس کے ذریعے کرپشن سے پاک اچھی حکومت، پائیدار ترقی، لوگوں کو غربت سے نکالنے اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے افغان عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

تازہ ترین