• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی خاندان کے ساتھ کام کے دوران منفرد سیلفی

بالی ووڈ کے شہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کو روکنا ناممکن ہے، اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھیں کام پر مصروف دن سے عشق ہے اور اس کا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے جب اس دوران انکا خاندان بھی انھیں جوائن کرلے۔ 

بالی ووڈ سپر اسٹار نے اس قسم کی مصروفیت کی ایک جھلک اپنے کام کے دوران ایک سیلفی بناکر شیئر کی، اس سیلفی میں وہ اپنی اہلیہ جیا بچن اور بیٹی شویتا بچن کے ساتھ مسکراہٹ بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔ 


تصویر میں بچن خاندان روایتی دیسی لباس میں ملبوس ہے، امیتابھ بچن (بگ بی) نے پگڑی باندھ  رکھی ہے اور پیلے کرتے اور روایتی مردانہ جیولری بھی استعمال کی ہے۔

جبکہ دوسری جانب انکی بیٹی شویتا اور اہلیہ جیا بچن، کریم اور پنک ساڑھیوں میں نظر آرہی ہیں۔


 بگ بی نے نے اس تصویر کو ’فیملی ایٹ ورک‘ کا کیپشن دیا ہے۔


تازہ ترین