کراچی میں ویمن باکسنگ ایونٹ کے پہلے روز 15 میچز کے فیصلے ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) ساوتھ کراچی اور سندھ باکسنگ کے زیر اہتمام ویمن باکسنگ کا ایونٹ شروع ہوگیا ہے۔
2 روزہ چیمپئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلاع کی 47 خواتین باکسرز شریک ہیں۔
چیمپئن شپ کے پہلے روز باکسنگ کے 15 مقابلوں کے فیصلے ہوئے، جس میں اپنی کیٹگری میں اقراء، عافیہ، سحر اور عالیہ سومرو نے فتح سمیٹی۔
38 کلو گرام میں سمعیہ نے کامیابی حاصل کی، 40 کے جی میں رخسار، سارہ اور نمرا فتحیاب رہیں۔
ایونٹ کی جونیئر کیٹیگری میں فاطمہ نے ماہ نور، حنیفہ نے سمیرا اور شمس النسا نے دعا کو شکست دی۔