• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو 2 انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی

ٹینس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانےکی اجازت دے دی۔

آئی ٹی ایف کی اجازت کے بعد پاکستان جونیئر ٹینس کے بیک ٹو بیک 2 انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

پہلا آئی ٹی ایف جونیئر جی 5 ٹورنامنٹ 23 تا 29 نومبر اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا جونیئر جی 5 ایونٹ 30 نومبر سے 5 دسمبر تک ہوگا۔


پاکستان میں ہو رہے اس ایونٹ میں امریکا، روس، برطانیہ، جاپان، نیپال، ترکی کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے مطابق ایونٹس میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اور انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

پی ٹی ایم کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔

تازہ ترین