• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرے کے بہترین کرکٹرز کیلئے ایوارڈ کی نامزدگیاں، کوہلی سب میں شامل

دبئی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ایوارڈز کی بجائے اس بار دہائی کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، مینز اور ویمنز کی 10 کیٹگریز کے لیے 60 نامزدگیاں کی گئی ہیں۔کوہلی ہر کیٹگری میں شامل ہیں ۔ پاکستان سے صرف مصباح الحق اور یاسر شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔فاتحین کا فیصلہ شائقین کے ووٹ سے 18دسمبر کو کیا جائے گا۔

تازہ ترین