• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولاناخادم حسین رضوی حرمت رسولؐ کی دبنگ آواز تھے، راشد غوری

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر)مولانا حافظ خادم حسین رضوی کے انتقال پر جرمنی میں پاکستانی مسلمانوں کے حلقوں میں دکھ و درد کی لہر دوڑ گئی۔ فرینکفرٹ اور دیگر شہروں کی مساجد میں ان کے لئے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا اورتحریک ِ ختم نبوت کے حوالے سے ان کے دبنگ اقدامات کو سراہا گیا، مسجد توحید کے سابق صدر سماجی و کاروباری شخصیت راشد غوری نے انتہائی پُردرد لہجے میں مولانا خادم حسین رضوی کے لئے دعائیہ کلمات کے ساتھ کہا کہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی نے جس انداز میں پاکستان میں تحریک ختم نبوت میں جان ڈالی اور اسے مئوثر انداز میں گھر گھر پہنچایا یہ ان ہی کا کام تھا،مولانا اس میدان کے شہسوار تھے، ان کی آواز پر جم غفیر کا جمع ہونا ان کے اعلیٰ کردار اور ختمیٔ مرتبت حضرت محمد ﷺ سے ان کی محبت کا واضع ثبوت ہے،لاہور میں یادگار پاکستان کے سامنے عظیم الشان جنازے اور اس میں تمام مکاتب فکر کے علما کی شرکت نے ان کی عزت و مقام میں مزید اضافہ کیا ہے ، جرمنی میں تحریک ختم نبوت کے حوالے سے فعال شخصیت سیّد حامد شاہ نے کہا عاشقِ رسول ؐ خادم حسین رضوی کی آ واز کو ان کے وارث زندہ رکھیں، مولانا حافظ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے اور تحریک کے وارثوں کے کاندھوں پر بڑی اہم ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ تحریک ختمِ نبوت کو حضرت محمد ﷺ کی محبت میں سرشار ہو کے عدم تشدد اور بھائی چارے سے آگے بڑھائیں، فرقہ واریت،مسلکی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کو اس عظیم مقصد میں ساتھ لیکر اس طرح چلیں کہ ہمارے آقا رسول اکرمؐ ہم سے خوش ہوں۔ 
تازہ ترین