• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، برطانیہ کا دسمبر کے پہلے ہفتے لاک ڈان ختم کرنے کا اعلان

لندن(آئی این پی) برطانوی وزیر اعظم نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈان ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورسن جانسن نے کہا ہے کہ 2دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔ جس کے بعد جم اور دکانیں بھی 2دسمبر سے کھل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوا تو انہیں بند ہی رکھیں گے جبکہ مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہے ہیں۔دوسری جانب معروف برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مثر قرار دے دیا گیا ہے۔ اکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
تازہ ترین