• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی 


لاہور(ٹی وی رپورٹ)صوبہ پنجاب کی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔

گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا تھا۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز جیل میں قید ہیں جن کی پیرول پر رہائی کیلئے ن لیگ کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی درخواست پنجاب کابینہ کو منظوری کیلئے بھیجی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دونوں کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے گا جبکہ ان کی رہائی بیگم شمیم اختر کی میت پہنچنے سے ایک دن پہلے ہوگی۔

تازہ ترین