کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتیاط کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اپنے ٹیسٹ نتائج کے منتظر ہیں۔