• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

99 فیصدمتحدہ 12مئی کو اپنے کردار سے متفق نہیں تھی، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےکنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے99فیصدلیڈر اور کارکنان 12مئی میں اپنے کردار سے متفق نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان تو حاصل کرلیا مگر پاکستان کا مقصد حاصل نہیں کیا۔کراچی بار نے ہمیں یہاں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے بلایا ہے۔یہ پہلا قدم ہے جو انشا اللہ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

انصاف ہی آزادی کی ضمانت ہے۔عدالتیں آزاد ہیں تو ہماری آزادی کو خطرہ نہیں۔آزادی محض اعلان کا نام نہیں بلکہ آزادی احساس کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کافی عرصے سے جمہوریت ہے کیا اتنی ہی جمہوریت کافی ہے۔میں آپ کے پاس آج اس لیے بھی آیا ہوں کہ ہم ایک مضبوط اور محفوظ پاکستان کا خواب دیکھیں۔

کیا ہم ایسے ایوان کا خواب نہ دیکھیں جہاں کسان کی نمائندگی کسان اور ڈاکٹر کی نما ئندگی ڈاکٹر کریں۔ایم کیو ایم کو بھی بہت سارے سوالات کے جوابات دینے ہیں۔

قبل ازیں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر احمد ملک نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر مہمامان گرامی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے کراچی بار کے لیے فنڈ ز ریلیز کرائیں۔ جو غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں وہ دور ہونی چاہئیں۔

تازہ ترین