• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (نمائندہ جنگ) جنگ اور جیو گروپ کے چیف فناشل کنٹرولر مرزا الیاس بیگ گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 75برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر اللہ اکبر مسجد چوک ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کا شمار جنگ لاہور اور جیو گروپ کے ابتدائی کارکنوں میں ہوتا تھا۔ وہ 40برس سے زیادہ عرصہ جنگ گروپ سے وابستہ رہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے مرزا فراز بیگ، مرزا احسن بیگ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز جمعرات ان کی رہائش گاہ 89 کے، فیز ون ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین