آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 27 سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 7ملزموں کوگرفتار کرکے250 گرام چرس، 19لٹر شراب اور 5بوتل شراب برآمد کر لی۔پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ایک کلو 120 گرام ہیروئن اور 2کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔راول ڈویژن پولیس نےکیٹیگری(بی)کے 2اشتہاری مجرموں کو دھر لیا۔ پولیس نے8افراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 2ملزموں کو بھی پکڑ لیا گیا۔وفاقی پولیس نے بھی گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث گرا سمیت دیگر جر ائم میں ملوث 5ملزمان سے مسروقہ مو ٹر سائیکل، موبا ئل فون ، نقدی ، سامان، شراب ، چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

اسلام آباد سے مزید