لاہور( نمائندہ خصوصی ،خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)میر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے مسلم لیگ ن کے وفد نے احسن اقبال کی قیادت میں منصورہ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔وفد میں ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،امیر مقام رانا مشہودشامل تھے ۔دیوان احمد مسعود چشتی ،خواجہ اسرار الحق چشتی ،پیر خواجہ اکمل اویسی ،پیر فرید فخری ،علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری اوردیگر نے بھی تعزیت کی ۔ نصراللہ اولکھ ایڈووکیٹ ،قاری محمد قاسم بلوچ، قاری عبدالعزیز یوسف ، مفتی عبدالرحمن اور قاری عطاءالرحمن یوسف نے مرحومہ کے لئے مغفرت کی دعا ۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سراج الحق سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔