ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کے ناظم سعد سعید کی قیادت میں ایک وفد نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی،طلبہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات سینیٹ میں پیش کرنے کی درخواست کی ،انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد مطالبات سینیٹ میں پیش کریں گے تاکہ طلبہ کو ان کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔وفد میں سیکرٹری صوبہ پنجاب جنوبی عمیر اقبال،رائے مہتاب اور حسین احمد بھی شامل تھے۔ وفد نے امیر جماعت اسلامی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کی۔