• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہمت بزرگ پروگرام، ملتان میں32 ہزار مستحق فائدہ اٹھائیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر’’باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ملتان میں 32 ہزار مستحق بزرگ افراد اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے، پروگرام کے مطابق 65 سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔ ضلع ملتان میں اچار سنٹرزقائم کئے گئے ہیں جن میں علی گڑھ کالج گلگشت، رضا ہال، کمیٹی ہال شجاع آباد اور جناح ہال جلالپور پیروالا شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز سٹی عابدہ فرید نے علی گڑھ کالج گلگشت میں قائم رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔
تازہ ترین