پشاور ( وقائع نگار )ٹائون ٹو انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کمرشل پلازوں اور شادی ہالز کو سیل کردیا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے)ٹائون ٹو ایڈمنسٹریٹر قادر نصیر خان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر زیشان مرتضی، ٹائون آرکٹیسٹ محسن امین ، ٹائون ٹو انتظامیہ کی ٹی او آر مس ذوالحجہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ 2017ماڈل بائے لاز کے تحت کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈٖپر زیر تعمیر غیر قانونی کمرشل پلازوںاور شادی ہالز کو سیل کردیا جبکہ بلڈنگز اور شادی ہالز کے مالکان کو بھاری جرمانہ کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا انتظامیہ نے نے سختی سے ہدایت کی کہ پلازوں اور شادی ہالزکو قانونی تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔