آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پرنس ہیری کیوں آبدیدہ ہوگئے تھے؟

برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن اور خاندان سے الگ ہوکر امریکا جابسنے والے پرنس ہیری اس وقت آبدیدہ ہوگئے تھے جب اس سال کے وسط میں ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا اسقاط حمل ہوا۔ 

یہ بات  میگھن مارکل نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں تحریر کیے گئے اپنے ایک مضمون میں بتائی، ڈچز آف سسیکس نے انتہائی دکھی انداز میں تحریر کیے گئے اس مضمون میں بتایا کہ اپنے گھر متوقع دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل اسقاط حمل کی اس اطلاع پر پرنس ہیری اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے تھے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ چند گھنٹوں بعد جب پرنس ہیری میرے پاس اسپتال میں موجود تھے۔ تو میں نے ان کا ہاتھ تھام کر انھیں تسلی دی، تب میں نے محسوس کیا کہ انکی ہتھیلیاں میرے اور انکے آنسوؤں سے بھیگی ہوئی تھیں۔


انکا مزید کہنا تھا کہ اس تکلیف دہ صورتحال کے سبب میں یہ سوچ رہی تھی کہ ہم دونوں اس دکھ کو کس طرح بھول پائیں گے۔ اپنے بچے کو کھودینا ایک ناقابل برداشت دکھ ہوتا ہے اور ایسا تجربہ بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن اسکا ذکر چند ہی کرتے ہیں۔

اپنے اس دکھ کے موقع پر مجھے اور میرے شوہر کو اسپتال میں پتہ چلا کہ ہر  100 میں سے 10 سے 20 خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا گو کہ یہ دکھ سانجھا ہے لیکن یہ بات کرنا معیوب یا ممنوع اور اسے غیر ضروری شرم کا باعث سمجھا جاتا ہے، اور اس دکھ کا شکار ہونے والے کو اسے تنہا ہی سہنا پڑتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید