راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی) پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتانلیفٹیننٹ جرنل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز جبکہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔