• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 4مبینہ ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں سلمان عرف دھوبی ، اختر ، عمیر اور شہزاداشامل ہیں ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہدکے مطابق گرفتارمبینہ ٹارگٹ کلرز اجمل پہاڑی اورکاشف ڈیوڈ کے قریب ساتھی ہیں،ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی(را) کی نگرانی میں دہشت گردی کی خصوصی تربیت بھی حاصل کرچکے ہیں، سی ٹی ڈی کا دعویٰ نےکیا ہے کہ گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلرز پولیس اہلکاروں کی کلنگ سمیت دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، ڈی آئی جی گرفتار ملزمان نے 1997 کو اورنگی ٹاون میں پولیس اہلکار محمد علی کو قتل کیا تھاملزمان نے 2005میں سنی تحریک کے رہنما امجد پرویز کو قتل کیا 1997میں فیصل عرف پراٹھا نامی شخص کو اورنگی ٹاون میں قتل کیاملزمان کے خلاف فیروز آباد جمشید تھانہ ، پاک کالونی اور مومن اباد تھانے میں 5 مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین