• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کو مختلف مقدمات میں 32 سال قید کی سزا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ائیر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے وائٹ کرولا گینگ کے ایک کارندے کے خلاف پولیس مقابلے ،اقدام قتل کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم علی عیدن کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنادی اور دو لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا ۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وائٹ کرولا کار میں ائیر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو پولیس یونیفارم میں لوٹتے تھے ، ریکارڈ کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اسکے خلاف 14 مقدمات درج ہیں ۔عدالت نے مفرور ملزم عارفین کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ استغاثہ کے مطابق ائیر پورٹ سے واپسی پر واردات کا نشانہ بننے والے متعدد شہریوں نے عدالت میں گواہی دی ہے ۔

تازہ ترین