• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ کوکب نورانی کی والدہ مرحومہ ماں جی کا سالانہ عرس اور محفل میلاد

کراچی (پ ر) مجلس خواتین گلزار حبیب کے زیر اہتمام مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی اہلیہ اور علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کی والدہ مرحومہ ماں جی کا 15واں سالانہ عرس اور محفل میلاد جامع مسجد گلزار حبیب گلستان اوکاڑوی میں ہوئی، اس موقع پر مجلس خواتین کی نگراں سیدہ باجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مائوں کو اسلامی تعلیمات سے آگہی کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرسکیں ، انہیں چاہئے کہ وہ امہات المومنین اور سیدہ کائنات کی سیرت پاک کا مطالعہ کریں۔

تازہ ترین