آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اداکارہ کیٹ ہڈسن نے خود کو سخت ماں تسلیم کرلیا

امریکی اداکارہ کیٹ ہڈسن نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک سخت ماں ہیں اور انہیں کسی قسم کا بھی جھوٹ پسند نہیں۔

ایک انٹرویو میں کیٹ ہڈسن نے اپنے گھر میں بنائے گئے قوانین کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماں بننے کے بعد ان کے رویئے میں جو تبدیلی آئی اس سے انکے اہل خانہ حیران ہوئے۔ وہ کچھ چیزوں پر اپنے بچوں سے بالکل بھی بات چیت یا مذاکرات نہیں کرتیں۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنے گھر میں کسی چیز کا معیار طے کرتے ہیں تو پھر آپ مذاکرات نہیں کرتے، جب میں نہیں کہہ دوں تو اس کا مطلب نا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کی غلطیوں پر برا نہیں مانتی اور انہیں بہت گنجائش دیتی ہوں، تاہم مجھے جھوٹ بالکل بھی برداشت نہیں چاہے بڑا ہو یا چھوٹا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں لوگوں سے متعلق بہت فیصلے کئے جا رہے ہیں، ہمیں بھی کھلا ذہن ہونے کی ضرورت ہے، ہم جو کر رہے ہیں اس پر خوش ہونا چاہیے اور دوسرے لوگ جس طرح جینا چاہتے ہیں انہیں اسی طرح رہنے دینا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید