• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فخر کا متبادل نہیں ملے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے پاکستان اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو دونوں ٹیموں کی کٹ دی گئیں ہیں۔کوئی بھی کھلاڑی ضرورت کے مطابق کسی بھی ٹیم کی نمائندگی کرسکتا ہے تاہم کسی بھی کھلاڑی کا متبادل اب پاکستان سے نہیں آسکے گا۔ فخر زمان کی جگہ لینے والے کھلاڑی کا فیصلہ مصباح الحق کریں گے۔ اس لئے ٹیم انتظامیہ کو انہی کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان ٹیم کے لئے24اور پاکستان شاہینز کے لئے پندرہ کھلاڑی طے کر لئے ہیں لیکن وقت پڑنے پر کوئی بھی کھلاڑی کسی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔ بدھ کو لنکن میں پاکستانی کرکٹرز کے پہلے کووڈ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ پہلا کوویڈ ٹیسٹ کلیئرکرنے والے کھلاڑی 3 دن کی آئسولیشن مکمل ہونے پر گروپس کے مطابق ٹریننگ کریں گے۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک ٹی 20 ٹیموں سے بھی میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین