• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی سی آئی سروے، حقوق ملکیت دانش کے تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) اوورسیزانویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے کے مطابق حکومت ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ، میڈیا اور صارفین سمیت اہم سٹیک ہولڈرز حقوق ملکیت دانش کے تحفظ پر توجہ نہیں دیتے ، حقوق ملکیت دانش سے متعلقہ تنازع حل ہونے میں ایک سے تین سال کا عرصے لگتا ہے، اوآئی سی سی آئی کے ستمبر اور اکتوبر میں ہونیوالے سروے میں شرکاء نے حقو ق ملکیت دانش سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کی صورتحال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رائے کی عکاسی ہیں۔ کاپی رائٹس، پیٹنٹس اور ٹریڈ مارک پر مشتمل آئی پی آر کا موئثر تحفظ ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو برقرار اور مزید سرمایہ کاری کیلئے نہایت اہم ہے، سروے کے شرکاء نے آئی پی آر کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ناکافی جرمانے اور آئی پی آر ٹریبونلزمکمل طورپر فعال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین