• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف باتیں کرنے سے کبھی غریب کا بھلا نہیں ہوتا، عظمیٰ بخاری


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مریم نواز نے راحیلہ قاضی سے ملاقات نہیں کی اور دوسری جانب وہ جلسے کرکے عوام کی جان خطرے میں ڈال رہی ہیں، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ صرف باتیں کرنے سے کبھی غریب کا بھلا نہیں ہوتا،ہم تو وہی کررہے ہیں جو وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ اب ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہے اور جینا سیکھنا ہوگا ۔ جب پورا ملک چل رہا ہے ، معاشی سرگرمیاں بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تو پھر کیا صرف کورونا پی ڈی ایم کے جلسوں میں ہی وار کرے گا ۔ اسلام آباد میں بند جگہ پر سی پیک کے حوالے سے سیمینار بھی ہوا ہے جبکہ دو دن پہلے بھی ایک بند جگہ پر سیمینار ہوا تھا جس میں حکومتی وزراء شریک تھے ۔ ایک طرف تعلیمی ادارے بند کرنے کا کہا جارہاہے تو دوسری جانب میڈیکل طلبا سے 29نومبر کو ایم کیڈ کا امتحان لینے کاکہا جارہاہے ہم تو سمجھتے ہیں کہ کورونا پالیسی ہے ہی نہیں ۔جو کورونا ، کورونا کررہے ہیں ان کو عمران خان کی لیڈر شپ پر اعتماد کرنا چاہئے جس طرح پچھلی دفعہ ان کی لیڈر شپ نے بچالیا تھا ، اس مرتبہ بھی بچالے گی ۔ اپوزیشن کھلی جگہ پر جلسے کررہی ہے اس سے کورونا پھیل رہا ہے او ریہ حکومت کے لوگ بند جگہوں پر گیدرنگ کررہے ہیں اس سے کورونا نہیں پھیلے گا ۔

تازہ ترین