• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی اقدامات، PIA کا مسافروں اور عملے کے درمیان رابطہ کم کرنیکا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے انتظامیہ نےحفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں اور عملے کے ارکان کے درمیان رابطے کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب اندرون ملک جانے والی پروازوں میں کافی یا چائے بھی پیش نہیں کی جائے گی۔ کھانے کی فراہمی پہلے ہی بندکردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر پی آئی اے انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اندرون ملک جانے والی پروازوں پر مشروبات کی فراہمی ٹرالی کے ذریعے بند کر دی گئی ہے جبکہ اندرون ملک جانے والی پروازوں میں کافی یا چائے بھی پیش نہیں کی جائے گی۔ پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز کی جانب سے فضائی میزبانوں کو جاری احکامات کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین