آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پمز کی مرکزی او پی ڈی سروس بند شعبہ ایمرجنسی فعال رہےگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال نے اپنی سروسز محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئےہسپتال میں مرکزی او پی ڈی سروس بند کر دی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ ہسپتال کی مرکزی او پی ڈی بند کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ کورونا وبا کی صورت حال کے باعث کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق شعبہ زچہ بچہ اور چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی، موجودہ حالات میں پمز کا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہےگا، تاہم مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کرونا صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی۔

اسلام آباد سے مزید