• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے ہونگے، حکمرانوں کے خلاف عوام کومتحرک کرینگے،امیرالعظیم

لاہور ( نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے کوروناکے باعث جلسے جلوسوں اور بڑے اجتماعات پر پابندی کے باوجود جماعت اسلامی نے شیڈول کے مطابق جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک کا چوتھا بڑا جلسہ 29 نومبر کو دیر پائین میں ہوگا ۔ جماعت اسلامی نااہل اور ناکام حکمرانوں کے خلاف ملک بھر کے عوام کو منظم اور متحرک کرے گی ۔ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے ۔ غریب کے گھر کا چولہا بجھ چکا ہے اور غربت کے مارے عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ۔ معیشت کابھٹہ بیٹھ گیاہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے اب تک 35 لاکھ لوگوں سے روزگار چھین لیاہے ۔
تازہ ترین