• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلباء کےاحتجاجی مظاہرے، ٹائر جلائے،ٹریفک متاثر

لاہور(خبر نگار)تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے مختلف تعلیمی اداروں کےسامنے احتجاجی مظاہرے کیے اور سڑکوں کو بلاک کر کے ٹائر بھی جلائے ، سڑک کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا، طلبا نے اسلامیہ کالج سول لائن، بھیکے والے موڑ اور یو ایچ ایس کے پاس احتجاج کیا ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہورخذیمہ داؤدنے کہا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود گورنمنٹ مکمل فیس چارج کر رہی ہے ۔طلبہ کے حال پر رحم کیا جائے اور کلاسسز کے مطابق فیس چارج کی جائے، مطالبات کے حل نہ ہونے تک دھرنےدیتے رہیں گے ۔آن لائن نظامِ تعلیم میں بہتری کی جائے۔
تازہ ترین