گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ کے رہائشیوں نے کالونی کے مسائل کے حل کے لئے امن گروپ کے قیام کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈی سی کالونی سے ون مین شو نہیں چلنے دیا جائے گا لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا ۔ ا س بات کااعلان خواجہ تنویر اشرف کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس سے مولوی طاہر چوہدری،،عمر فاروق گوندل، محمد شعیب بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔